بھٹکل:20/مئی (ایس اؤنیوز)شرالی جنتاودیالیہ کے صحن میں تعلقہ پنچایت اسٹانڈنگ کمیٹی چیرمن وشنو دیواڑیگا نے سمر کیمپ کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مختلف تہذیبوں ، فن وغیرہ کی تربیت دیتے ہوئے طلبا کو بہترین شہری بنانے میں ایسے سمر کیمپ کارآمد اور طلبا کے تعلیمی مستقبل کے لئے معاون ہونے کا خیال ظاہر کیا۔ خیال رہے کہ شرالی جنتاو دیا لیہ ، کرناٹک بال بھون، محکمہ اطفال ، انکولہ کے سنگاتی رنگ بھومی کے اشتراک سے یہ سمر کیمپ منعقد کیا گیا تھا۔ افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر سراف نے مہمان خصوصی کی حیثیت سےبات کرتے ہوئے کہا کہ طلبا اس طرح کے کیمپوں میں شرکت کرکے استفادہ کریں۔ اسکول ترقی بورڈ کے صدر ڈی جے کامت، تعلقہ پنچایت ممبر مالتی موہن دیواڑیگا، محکمہ اطفال کے شری دیوی بھٹ نے بھی موقع کی مناسبت سے خطاب کیا۔ شرالی گرام پنچایت کی نائب صدر سنیتا نے تقریب کی صدارت کی۔ سنگاتی رنگ بھومی کے سنچالک کے رمیش نے افتتاحی کلمات کے ساتھ استقبال کیا۔ استاد پانڈورنگا شرور، صدر مدرس ایم اے نائک موجود تھے۔